//منفرد ذائقہ سے بھرپور میکسیکن اور کانٹینینٹل کھانے

منفرد ذائقہ سے بھرپور میکسیکن اور کانٹینینٹل کھانے

۔ ہمارے ملک میں لوگ کھانے پینے کے خاصے شوقین ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کےکھانے بھی خوب رغبت سے کھائے جاتے ہیں جن میں تھائی ،اٹالین، چائنیز، میکسیکن اور کانٹینینٹل کھانے سرفہرست ہیں۔ اب کئی ریستوران میں ان کھانوں کی مختلف ورائٹیز دستیاب ہوتی ہیں۔ تاہم گھروں میں بھی مختلف ریسیپیز کی مدد سے ان مزیدار کھانوں کو بآسانی بنایا جاسکتا ہے۔ کانٹینینٹل کھانوں میں مختلف سوسز کا استعمال کیا جاتا ہے جو ان کو لذیذ اور ذائقہ دار بناتی ہیں جبکہ گوشت کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق میکسیکن پکوان نو ہزار سالوں سے بنائے جارہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر میکسیکو میں پائے جانے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ ان میں سبزیوں کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے ، جو کہ ان کے ذائقہ کو خاص بناتاہے۔ میکسیکن اور کانٹینینٹل کھانوں کی چند مزیدار تراکیب ملاحظہ کریں۔

لوڈڈ نیچوز وِد چکن نگٹس

سالسہ کیلئے درکار اجزاء: ٹماٹر۔ ڈیڑھ کپ، لہسن کی جویں۔ 4عدد، لیموں کا رس۔ 1کھانے کا چمچ، دھنیے کے پتے ۔آدھا کپ، ایلا پینو۔آدھا کپ، کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ، نمک۔ 1چائے کا چمچ، پیاز۔ آدھا کپ، تازہ سبز مرچیں۔ 3عدد

سار کریم بنانے کے اجزاء: کریم ۔آدھا کپ،دودھ۔ 2کھانے کے چمچ،لیموں کا رس۔ 2چائے کے چمچ،نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

نیچوز کے اجزاء: مکئی کا آٹا۔ 1کپ،میدہ ۔آدھا کپ،بیسن ۔آدھا کپ،پیپریکا پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ،نمک۔ آدھا چائے کا چمچ،اوریگانو ۔آدھا چائے کا چمچ،اجوائن۔ آدھا چائے کا چمچ، کھانے کا تیل۔ 2چائے کے چمچ

اسمبلنگ کے اجزاء:نگٹس۔12 عدد،سار کریم۔ حسبِ ضرورت،دھنیے کے پتے۔ گارنش کے لئے۔

ترکیب: سالسہ بنانے کیلئے ایک بلینڈر میں ٹماٹر، لہسن، لیموں کا رس، ایلاپینو، نمک، پیاز اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ پھر اس میں تازہ دھنیا ڈال کر دوبارہ اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

سار کریم بنانے کیلئے ایک باؤل میں کریم، دودھ، لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

ناچوز بنانے کیلئے ایک باؤل میں مکئی کا آٹا، میدہ، بیسن، پیپریکا پاؤڈر، نمک، اوریگانو، اجوائن، کھانے کا تیل اور تھوڑا تھوڑا کرکے پانی ڈال کرنرم ڈو گوندھ لیں اور دس سے پندرہ منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب ڈو کو دو برابر حصوں میں کاٹ کر بیل لیں۔ پھر اسے چھری یا کٹر کی مدد سے تکون کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں نیچوز گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔

اسمبلنگ کیلئے سب سے پہلے پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق نگٹس تیار کر لیں۔ اب ایک پلییٹرپر سب سے پہلے نیچوز رکھ کر اس پر نگٹس اور سالسہ ڈ ال دیں۔ پھر اس پر سار کریم ڈالیں اور دھنیے کے پتوں سے گارنش کر کے پیش کریں۔

پنیر پیازہ

درکار اجزاء: پنیر (بڑے پیسز کاٹ لیں)۔ 250 گرام،شملہ مرچ ( بڑے پیسزکاٹ لیں)۔ 1عدد،پیاز ( بڑے پیسز کاٹ لیں)۔ 1 عددپیاز،

پیسٹ کے لیے: پیاز ( سلائس کاٹ لیں )۔ 2 عدد،گھی۔ 1 کھانے کا چمچ،دہی۔ 1/4کپ مسالہ کے لیے،کاجو پاؤڈر۔ 1 کھانے کا چمچ،خشک دودھ۔ 2 کھانے کے چمچ،کارن فلور۔ 1 چائے کا چمچ،ادرک، ہری مرچ پیسٹ۔ 1 چائے کا چمچ،لہسن پیسٹ۔ 1 چائے کا چمچ، چینی۔ 1 چائے کا چمچ،پنیر ( کدو کش کیا ہوا)۔ 2 کھانے کے چمچ، تندوری مسالہ۔ 1/2چائے کا چمچ،سرخ مرچ پاؤڈر۔ 1/2چائے کا چمچ، چاٹ مسالہ۔ 1/2چائے کا چمچ، مکھن۔ حسبِ ضرورت، کریم۔ 1/2کپ،نمک۔ حسبِ ذائقہ، ہر ادھنیا (چوپ کیا ہوا)۔ 1 چائے کا چمچ

ترکیب:

پیاز پیسٹ بنانے کے لیے سوس پین میں گھی گرم کریں اور پیاز ڈال کر گلابی رنگت آنے تک ساتے کریں ، پیاز میں دہی شامل کر کے بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔مسالہ بنانے کے لیے گرائنڈر میں کاجو پاؤڈر، خشک دودھ ، کارن فلور ، لہسن ، ادرک پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ، چینی ، پنیر ، سرخ مرچ پاؤڈر ، تندوری مسالہ اور چاٹ مسالہ ڈال کر گرائنڈ کریں تا کہ یہ سب مسالے یکجان ہو جائیں۔

سوس پیں میں مکھن گرم کر کے پیاز اور شملہ مرچ ڈال کر ساتے کریں، ایک منٹ کے بعد پسا ہوا مسالہ اور پیاز پیسٹ ڈال دیں۔آخر میں کریم کی آدھی مقدار ، نمک اور پنیر ڈال کر30سیکنڈ تک پکائیں۔ پھر سرونگ باؤل میں نکال کر باقی کریم اور ہر ے دھنیے سے گارنش کرکے پیش کریں۔