//پھلوں کا استعمال بڑھائیں، صحت پائیں
fruits

پھلوں کا استعمال بڑھائیں، صحت پائیں

پھلوں میں پائی جانے والی شکر کیلشیم، آئرن، وٹامن اے، بی، کمپلیکس اور وٹامن سی کارکردگی کو معمول پہ رکھتے ہیں اور اسے بڑی عمر میں بھی صحت مند رکھتے ہیں۔ سیب، کھجور اور آم جیسے پھل براہ راست مرکزی نظام اعصاب کو تقویت دیتے ہیں۔ فاسفورس، گلوٹامک ایسڈ، وٹامن اے، وٹامن بی لمیلیکس ان پھلوں کے ذریعے اعصاب پر مقوی اور محفوظ اثرات مرتب کرتے ہیں۔ چنانچہ اِن پھلوں کا باقاعدہ استعمال یادداشت تیز کرتا ہے۔ ذہنی تکان سے محفوظ رکھتا ہے۔ ذہنی دباؤ، تناؤ ہسٹیریا اور بے خوابی سے نجات ملتی ہے۔ تمام پھل آئرن، فاسفورس اور سوڈیم سے لبریز ہونے کی بدولت خون پیدا کرنے اور اعصاب کو مضبوط بنانے میں نہایت مفید ہیں

جگر کی بیماریوں، فساد ہضم اور گنٹھیا میں لیموں کا استعمال بہت اچھا غذائی علاج ہے۔ تربوز گردوں کی صفائی کے لیے انتہائی عمدہ خوراک ہے۔کیلے میں پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو درد سے نجات دلاتا ہے،۔ انار اور انناس کی مسکن تاثیر نزلہ کی شدت کم کرتی ہے، فیور یعنی کاہی کے بخار اور دیگر سانس کی بیماریوں میں ان کا استعمال مفید رہتا ہے۔

زکام کا علاج گریپ فروٹ، کینو جوس سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ جوس اخراج کے نظام کو موثر بنا کر انفیکشن دور کرتا ہے۔ انگور، سیب، کیلے اور انجیر جیسے تازہ اور پوری طرح پکے ہوئے پھل دماغ کے لئے بہت مفید ہیں۔ ان میں آسانی سے جذب ہو جانے والی شکر کی نفیس اقسام پائی جاتی ہیں۔ یہ طبعی توانائی میں تبدیل ہو کر دماغ کو تروتازہ کر دیتی ہیں۔ اخروٹ کا گودا (مغز) دماغی کمزوری کے لیے ایک مثبت علاج ہے۔سیب تو ایک مکمل پیکج ہے خوراک میں پھلوں کا وافر استعمال ایک فرد کو صحت مند زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے۔ پھل تمام بیماریوں کو روکتے ہیں اور استعمال کرنے والے کو چاق و چوبند اور توانا رکھتے ہیں۔ اگر آپ اس عمل کو مستقل طور پر اپناتے ہیں تو بڑھاپے میں بھی جوانی کا دم خم برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔

ٹوٹکے

٭آنکھوں کی جلن پر کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھیں اور پھر چند منٹ تک آرام کریں ‘ جلن کی شکایت ختم ہوجائے گی۔ ٭ دانتوں کو سفید بنانے کیلئے اسٹرا بیری کاٹکڑا لے کر دانتوں پر رکھیں‘ دانت موتیوںکی طرح چمک اْٹھیں گے۔ ٭ دانتوں کو صاف کرنے سے قبل برش کو لیموں کے رس میں‘پھر کھانے کے سوڈے میں ڈال کر صاف کریں پھر برش کریں اس سے دانت صاف ہوجاتے ہیں۔ ٭ بچوں کوقے یا دست آنے پر صاف پانی میں انڈے کی سفیدی ملا لیں اور پھر اسے اچھی طرح پھینٹ لیں، کہ جھاگ بن جائے،جھاگ اتار کر پانی بچوں کو پلائیں انشا اللہ افاقہ ہوگا۔ ٭کچن میں سبزی کاٹنے کے دوران اْنگلی کٹ جائے تو شہد کو ململ کے کپڑے پر ڈال کر اس کپڑے کےٹکڑے کو زخم کے مقام پرباندھ دیں‘زخم ٹھیک ہوجائے گا۔  ٭ ریشمی کپڑوں میں چمک لانے کیلئے اْبلے ہوئے آلو کے پانی میں ان کپڑوں کو دھوئیں اس سے ریشمی کپڑوں میں چمک بحال ہوجائے گی۔ ٭چیونٹیاں جمع ہونے کے مقام پر آٹا چھڑک دیں اس سے چیونٹیاں چلی جائیں گی۔ ٭ صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں شہد ملا کر پینے کے علاوہ اجوائن کھانے سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔ ٭قبض کی شکایت پر میتھی کا ساگ کھائیں۔ ٭ کلونجی کھانے سے معدہ مقوی ہوتا ہے۔