//پہلے اطلس میں جو ملبُوس کئے جاتے ہیں
urdu_shairy

پہلے اطلس میں جو ملبُوس کئے جاتے ہیں

فہمیدہ مسرت جرمنی

پہلے اطلس میں جو ملبُوس کئے جاتے ہیں

پھر وہ ایوانوں میں محبُوس کئے جاتے ہیں

میں انہیں حیطہ ء تحریر میں لاؤں کیسے

درد لکھنے نہیں محسُوس کئے جاتے ہیں

بال و پر کاٹ کے دیں اذنِ رہائی کیوں کر

ان پرندوں کو جو مانُوس کئے جاتے ہیں

اتنی آسان نہیں ہوتی ہے یہ راہِ سخن

پار اس میں کئی قامُوس کئے جاتے ہیں

اُن پہ تو آپ ہی جھک جاتی ہے رب کی رحمت

جو بھی اس دُنیا سے مایُوس کئے جاتے ہیں

کیوں نہ ہوں زیر و زبر تخت مسرت ان کے

رقص جب سایہء طاؤس کئے جاتے ہیں