//ڈبل روٹی سے مزیدار ڈشز تیار کریں

ڈبل روٹی سے مزیدار ڈشز تیار کریں

دنيا بھر ميں خصوصاً ناشتہ کے وقت ڈبل روٹي (Bread) کا استعمال عام ہے۔ ہمارے ملک کے شہروں علاقوں ميں  ڈبل روٹي ايک مقبول غذا ہے۔ گوندھے ہوئے آٹے ميں خميري اجزاء ملا کر سانچے ميں پکائي ہوئي روٹي کو ڈبل روٹي کہا جاتا ہے۔ اسے سلائسز کي صورت ميں کاٹا جاتا ہے۔ مختلف ممالک ميں ڈبل روٹي تيار کرنے کا طريقہ الگ ہے، کہيں نمک ملے آٹے يا ميدے سے تو کہيں آلو، مٹر يا چاول کا آٹا ملا کر اسے مزيدار بنانے کي کوشش کي جاتي ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 3ہزار سال پہلے مصر ميں ڈبل روٹي بنانے کا آغاز ہوا تھا۔ وہاں کے لوگ گوندھے ہوئے آٹے ميں گھي اور کھانے کا سوڈا شامل کرکے اسے بھٹي ميں پکاتے تھے۔ ڈبل روٹي بنانے کے اسي طرح کے نمونے مصر کے مقبروں ميں بھي ملتے ہيں۔ ڈبل روٹي کي پسنديدگي اور اس کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم اس سے بني چند مزيدار ڈشز قارئين کي نذر کررہے ہيں۔

شاہي ٹکڑے

درکار اجزاء: ڈبل روٹي۔ 8سلائسز، کنڈينسڈ ملک۔ 397گرام، کارن فلور۔ ايک کھانے کا چمچ، چيني۔ آدھا کھانے کاچمچ ايک پاؤ، بادام۔ 15عدد باريک کٹے ہوئے، چھوٹي الائچي۔ 4عدد باريک کچلي ہوئي، گھي۔ حسبِ ضرورت، چاندي کے ورق۔ حسبِ ضرورت۔

ترکيب: ڈبل روٹي کے سات سلائسز ليں اور ان کے کنارے کاٹ کر ہر ٹوسٹ کے دو برابر ٹکڑے کاٹ ليں ۔ پھر فرائنگ پين ميں گھي گرم کر کے ان سلائسز کو ڈيپ فرائي کر ليں، جب دونوں طرف سے بادامي رنگ کے ہوجائيں تو نکال کر ٹشو پيپر پر پھيلا ديں تاکہ چکنائي جذب ہوجائے۔اب دودھ، کارن فلور، الائچي اور چيني کو فرائنگ پين ميں ڈال کر ہلکا سا پکاليں۔ جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو اتار ليں اور اسے فرائي کيے ہوئے سلائسز کے اوپر ڈال ديں۔ اوپر سے بادام چھڑک ديں اور خوبصورت ڈش ميں چاندي کے ورق لگاکر مزيدار خستہ شاہي ٹکڑے پيش کريں۔

چيزي بريڈ فنگرز

درکار اجزاء: بريڈ سلائس۔ آٹھ عدد، چيڈر چيز(کدوکش کي ہوئي)۔ آدھا کپ، ہري پياز۔ دو عدد کٹي ہوئي، کالي مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ، چکن پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ، نمک ۔حسب ِذائقہ، انڈہ۔ ايک عدد، تيل۔ تلنے کے ليے

ترکيب: پہلے بريڈ سلائس کے کنارے کاٹ کر ان کے بريڈ کرمبز بناليں۔ اب ايک پيالے ميں چيڈر چيز، ہري پياز، کالي مرچ، چکن پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کريں۔ پھر بريڈ سلائس کو دبا کر اس ميں تيار کي گئي فلنگ ڈاليں اور رول کر ليں۔ اب ان بريڈ رولز کو انڈے ميں ڈپ کرکے کرمبز ميں فولڈ کريں اور گرم تيل ميں ڈيپ فرائي کر ليں۔ چيزي بريڈ فنگرز پيش کرنے کے ليے تيار ہيں۔

بريڈ سوس

درکار اجزاء: ڈبل روٹي کے سلائس۔ دو عدد، دودھ۔ آدھ کلو، پياز۔ ايک عدد، لونگ۔ چھ عدد، مکھن۔ دو چمچ، نمک۔ حسب ِذائقہ، کالي مرچ۔ حسب ِضرورت

ترکيب: پياز اور لونگ کپڑے ميں باند ھ کر دودھ ميں اباليں۔ خوشبو آنے پر پياز اور لونگ نکال ليں۔ اب ڈبل روٹي کے ٹکڑوں کو پيس کر دودھ ميں ڈال کر اباليں، ساتھ ساتھ چمچہ چلاتے رہيں۔ جب ڈبل روٹي پھول جائے اور سوس گاڑھي ہو جائے تو مکھن ڈال ليں۔ پھر نمک اور کالي مرچ ملا کر اتار ليں، ليجيے بريڈ سوس تيار ہے۔

بريڈ پيزا

درکار اجزاء: بريڈ سلائس۔ دو عدد، ٹماٹر۔ دو عدد، پياز۔ آدھي، لال شملہ مرچ۔ آدھي، ہري شملہ مرچ ۔آدھي، ہري پياز۔ دو کھا نے کے چمچ، کالا زيتون۔ چھ عدد، ہرا دھنيا۔ دو کھانے کے چمچ، نمک۔ حسبِ ذائقہ، کالي مرچ (پسي ہوئي)۔ ايک چائے کا چمچ، چيڈر چيز۔ دو کھانے کے چمچ، موزريلا چيز۔ دو کھانے کے چمچ، چلي گارلک سوس۔ دو کھانے کے چمچ، پيزا سوس۔ تين کھانے کے چمچ، چيز سلائس۔ دو عدد،

ترکيب: ايک برتن ميں پياز، لال شملہ مرچ، ہري شملہ مرچ، ہري پياز، کالا زيتون، ہرا دھنيا، نمک، پسي ہوئي کالي مرچ، چيڈر چيز، موزريلا چيز اور چلي گارلک سوس ڈال کر ملا ليں۔ پھر بريڈ سلا ئس پر پيزا سوس لگائيں۔ اب تيار شدہ مکسچر کي ايک پَرت بريڈ پر لگا ليں اور اس پر چيز سلائس رکھ ديں۔ تيار شدہ بريڈ کو پين ميں ڈھک کر تين سے چار منٹ تک ہلکي آنچ پر پکا ئيں ۔ ليجيے مزيدار بريڈ پيزا تيار ہے۔

بريڈ پکوڑے

درکار اجزاء: ڈبل روٹي۔چھ سلائس، بيسن۔ايک کپ، سرخ مرچ۔ ايک چمچ، ہلدي۔ ڈيڑھ چمچ، سبز دھنيا۔ حسب ضرورت، نمک۔ حسب ضرورت، تيل۔ حسب ضرورت

ترکيب: ڈبل روٹي کا سخت والا حصہ الگ کر کے اپني مرضي کے مطابق اس کے ٹکڑے کر ليں ۔ باقي تمام اجزاء پاني ميں ڈال کر ايک گاڑھا آميزہ تيار کر ليں اور پھر ڈبل روٹي کے ٹکڑے اس آميزے ميں بھگو کر تل ليں۔ پليٹ ميں نکال کر پودينے کي چٹني کے ساتھ پيش کريں۔