//ڈبل روٹی سے مزیدار ڈشز تیار کریں

ڈبل روٹی سے مزیدار ڈشز تیار کریں

قسط دوم

دنيا بھر ميں خصوصاً ناشتہ کے وقت ڈبل روٹي (Bread) کا استعمال عام ہے۔ ہمارے ملک کے شہروں علاقوں ميں  ڈبل روٹي ايک مقبول غذا ہے۔ گوندھے ہوئے آٹے ميں خميري اجزاء ملا کر سانچے ميں پکائي ہوئي روٹي کو ڈبل روٹي کہا جاتا ہے۔ اسے سلائسز کي صورت ميں کاٹا جاتا ہے۔ مختلف ممالک ميں ڈبل روٹي تيار کرنے کا طريقہ الگ ہے، کہيں نمک ملے آٹے يا ميدے سے تو کہيں آلو، مٹر يا چاول کا آٹا ملا کر اسے مزيدار بنانے کي کوشش کي جاتي ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 3ہزار سال پہلے مصر ميں ڈبل روٹي بنانے کا آغاز ہوا تھا۔ وہاں کے لوگ گوندھے ہوئے آٹے ميں گھي اور کھانے کا سوڈا شامل کرکے اسے بھٹي ميں پکاتے تھے۔ ڈبل روٹي بنانے کے اسي طرح کے نمونے مصر کے مقبروں ميں بھي ملتے ہيں۔ ڈبل روٹي کي پسنديدگي اور اس کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم اس سے بني چند مزيدار ڈشز قارئين کي نذر کررہے ہيں۔

ڈبل روٹي کے رول

درکار اجزاء: ڈبل روٹي کے سلائس۔ 8 عدد، آلو (ميش کئے ہوئے)۔ 2 عدد،کالي مرچ۔2چائے کے چمچ،پودينہ۔ ايک کھانے کا چمچ، ہرا دھنيا۔ حسب ضرورت، ہري مرچيں (چوپ کي ہوئيں)۔ 2 عدد، قيمہ۔ ايک پاؤ، ادرک\لہسن پيسٹ۔ ايک چائے کا چمچ، ہلدي پاؤڈر۔ ايک چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر۔ ايک\چائے کا چمچ، زيرہ۔ آدھا چائے کا چمچ، نمک۔ حسب ذائقہ، تيل۔ حسب ضرورت

ترکيب: ڈبل روٹي کے سلائس پاني ميں بھگو کر رکھ ديں۔ کچھ دير بعد سلائس کو باہر نکال کر دونوں ہاتھوں سے دبائيں تاکہ سارا پاني نکل جائے۔ اس کےبعد آلو ميں نمک، کالي مرچ، ہرادھنيا، پودينہ اور ہري مرچ شامل کرديں اور اچھي طرح سے مکس کرليں۔ پھر اسے پندرہ منٹ کے ليے فريج ميں رکھ ديں۔ اب ايک پين ميں قيمہ، نمک، ادرک لہسن کا پيسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدي اور زيرہ ڈال ديں اور ڈھانپ کر قيمے کا پاني خشک ہونے تک پکائيں۔ ڈبل روٹي کے سلائس ميں ايک کھانے کا چمچ آلو اور قيمے کي فلنگ ڈاليں اور اس کے رول بناليں۔ اسے آدھے گھنٹے کے ليے فريج ميں رکھ ديں۔ اب کڑاہي ميں تيل گرم کرکے تمام رولز کو گولڈن فرائي کرليں۔ گارنش کرکے کيچپ اور املي کي چٹني کے ساتھ پيش کريں۔

ويجيٹيبل بريڈ سموسہ

درکار اجزاء: پياز۔ ايک عدد، اُبلے ہوئے مٹر۔ دس گرام، اُبلے ہوئے آلو۔ ايک پاؤ، تيل۔ حسبِ ضرورت، نمک۔ حسبِ ذائقہ، ہلدي۔ ايک چائے کا چمچ، قصوري ميتھي۔ ايک کھانے کا چمچ، زيرہ پاؤڈر۔ ايک کھانے کا چمچ، سوکھا دھنيا۔ ايک کھانے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر۔ ايک کھانے کا چمچ، ہري مرچ۔ تين عدد، ہرا دھنيا۔ حسب ضرورت، بريڈ سلائس۔ دو عدد، ميدہ پيسٹ۔ دو کھانے کے چمچ

ترکيب:ايک پين ميں تيل گرم کريں اور پھر اس ميں لہسن ڈال کر ايک منٹ تک پکا ليں۔ اب اس ميں پياز، اُبلے ہوئے مٹر، نمک، ہلدي، قصوري ميتھي، زيرہ پاؤڈر، سوکھا دھنيا، لال مرچ پاؤڈر اور پسے ہوئے آلو ڈال کر دو منٹ تک پکائيں۔ اب اس ميں ہري مرچيں اور ہرا دھنيا ڈال ديں۔ اب ايک بريڈ سلائس ليں اور اس کے کنارے کاٹ کر بيلن کي مدد سے بيل ليں۔ پھراس پر تيار کيے ہوئے آميزے کو رکھ کر ميدے کا پيسٹ لگا کر فولڈ کرليں۔ اب فرائنگ پين ميں تيل گرم کرکے اس ميں تيار کيے ہوئے بريڈ سموسے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈيپ فرائي کر ليں۔ ليجيے مزيدار ويجيٹيبل بريڈ سموسے تيار ہيں۔

چکن بريڈ رول

درکار اجزاء : چکن( بون ليس )۔ آدھا کلو، آلو (ابلے ہوئے )۔ 2 عدد، بند گوبھي ( باريک کٹي ہوئي)۔ ايک چھوٹا پھو ل، شملہ مرچ (باريک کٹي ہوئي )۔ ايک عدد، گاجر (کش کي ہوئي)۔ ايک پيالي، نمک۔ حسبِ ذائقہ، کالي مرچ (پسي ہوئي )۔ دو چائے کے چمچ، ہري مرچ ( پسي ہوئي )۔ ايک چائے کا چمچ، سويا سوس۔ دو کھانے کے چمچ، انڈے۔ 2 عدد، سينڈ وچ بريڈ۔ ايک عدد

ترکيب :سب سے پہلے چکن کو اچھي طرح دھو کر ايک پين ميں نمک، کالي مرچ اور تھوڑا سا پاني ڈال کر ابلنے کے ليے رکھ ديں۔ چکن ميں صرف اتنا پاني شامل کريں کہ گوشت گلنے تک خشک ہو جائے۔ اب ايک پين ميں پاني اباليں اور اس ميں سبزياں ڈال کر صرف دو منٹ تک پکائيں اور پھر پاني سے نکال کر چھلني ميں ڈال ديں تاکہ ان کا سارا پاني نکل جائے۔ جب تک سبزياں ٹھنڈي ہوں آپ ايک بڑے پيالے ميں ابلے ہوئے آلو ميش کريں اور تمام سبزياں اس ميں شامل کر ديں۔ جب چکن اچھي طرح گل جائے اور اس کا پاني بھي خشک ہو جائے تو اس کے باريک ريشے کر کے اسے بھي سبزيوں کے پيالے ميں شامل کر ديں۔ سويا سوس اور ہري مرچيں ڈال کر تمام چيزيں اچھي طرح مکس کريں، رولز کا آميزہ تيار ہے۔

رولز تيار کرنے کے لئے پہلے کٹنگ بورڈ پر سلائسز رکھيں اور تيز چھري کي مدد سے ان کے کنارے کاٹ ليں۔ پھر سلائسز کو پاني سے گيلا کريں اور دباکر فالتو پاني نکال ديں۔ اب اس ميں چکن اور سبزيوں کا آميزہ رکھ کر احتياط سے رول کريں تاکہ وہ ٹوٹنے نہ پائيں۔ ايک پيالے ميں دو انڈوں کو چٹکي بھر نمک اور کالي مرچوں کے ساتھ پھينٹيں اور رولز کو انڈے ميں ڈبو کر تل ليں۔ ليجيے مزيدار چکن بريڈ رول تيار ہيں، چائے کے ساتھ پيش کريں۔