//ناشتے میں مفید غذائیں، بڑھتی عمر کے اثرات زائل کریں

ناشتے میں مفید غذائیں، بڑھتی عمر کے اثرات زائل کریں

صبح کا ناشتہ طبي لحاظ سے خصوصي اہميت کا حامل ہوتا ہے مگر مسئلہ يہ ہے کہ روزمرہ زندگي کي افراتفري کے سبب ہم ميں سے اکثر لوگ يا تو ناشتہ نہيں کرتے يا پھر صحت کے ليے موافق ناشتہ کرنے سے قاصر رہتے ہيں۔

ہمارے معاشرے ميں لوگوں کي عادتيں بھي ايسي ہيں کہ وہ گھي اور تيل ميں بنے کھانوں کو ترجيح ديتے ہيں۔ صبح ناشتے ميں اگر صحت بخش غذائيں لي جائيں تو وہ سارا دن آپ کو توانائي فراہم کرتي ہيں۔ اس کے علاوہ کچھ ايسي غذائيں بھي ہيں جو برسہا برس آپ کو تندرست وجواں رکھنے کا ذريعہ ثابت ہوتي ہيں۔ فٹنس ايکسپرٹس بھي اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ بڑھتي عمر اگرچہ ايک قدرتي عمل ہے مگر اس کا 80فيصد تعلق آپ کے طرزِ زندگي سے ہوتا ہے۔ انسان ميں بڑھتي عمر کے اثرات سب سے پہلے چہرے اور بالوں سے ظاہر ہونا شروع ہوتے ہيں۔مرد اور خواتين ان اثرات کو زائل کرنے کے ليے مختلف جتن کرتے ہيں۔ ناشتہ چونکہ دن کي اہم ترين غذا ہوتي ہے، لہٰذا اس ميں اگر ضروري اور متوازن غذاؤں کا باقاعدگي سے استعمال جاري رکھا جائےتو بآساني جھريوں سے بچا جاسکتا ہے۔ وہ غذائيں کون سي ہيں اور کس طرح کام کرتي ہيں آئيے جانتے ہيں۔

تخم بالنگا:تخم بالنگا کا استعمال عموماً مشروبات ميں کيا جاتا ہے ليکن کيا آپ جانتے ہيں کہ تخم بالنگا کے بيج بڑھتي عمر کے اثرات کم کرنے کا باعث بھي ہوتے ہيں۔ تخم بالنگا پروٹين سے بھرپور ہوتا ہے، اس ميں پايا جانے والا اوميگا 3فيٹ انسان ميں بڑھتي عمر کے اثرات کم کرنے اور جِلد کو ہائيڈريٹ اور موئسچرائز رکھنے ميں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ چونکہ يہ بيج ذائقہ دار نہيں ہوتا اس ليے اسے صبح ناشتے کے وقت پاني ميں يا پڈنگ کے طور پر استعمال کيا جاسکتا ہے۔ تخم بالنگا کے بيجوں کي پڈنگ بنانے کے ليے بادام، کاجو، بيري اور چيري کا استعمال سود مند ثابت ہوگا۔

جَو کا دليا:مختلف تحقيق سے يہ ثابت ہوچکا ہے کہ ناشتے ميں جَو کا دليا کھانے سے خراب کوليسٹرول ميں کمي واقع ہوتي ہے۔ جَو کےدليے ميں حل پذير فائبر، نائٹروجن کمپاؤنڈز، گوند، چيني اور فيٹس کي معمولي مقدار کے علاوہ نشاستہ پايا جاتا ہے جو انساني جسم سے خراب کوليسٹرول کي شرح کم کرکے تندرست بنانے ميں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ جو کا دليا موٹاپے کے خلاف مزاحمت کے علاوہ بھرپور اينٹي آکسيڈنٹس کا بھي حامل ہوتا ہے۔ يہ اينٹي آکسيڈنٹس خليات کي مرمت کرنے، جِلد کي رونق بڑھانے اور جھريوں کو ختم کرنے کا کام بھي سرانجام ديتے ہيں۔

سبز چائے:مختلف اقسام کي چائے ميں بڑھتي عمر کے اثرات زائل کرنے والے اينٹي آکسيڈنٹس پائے جاتے ہيں۔ تاہم ديگر اقسام کي چائے کي نسبت سبز چائے ميں اينٹي ايجنگ خصوصيات زيادہ پائي جاتي ہيں۔ يہ خصوصيات عمر بڑھنے کے اثرات زائل کرنے ميں مدد ديتي، جِلد کو جھريوں سے محفوظ رکھتيں اور خليات کي مرمت کرنے کا کام بھي سرانجام ديتي ہيں۔ سبز چائے کا استعمال جِلد کے کينسر کے خلاف بھي مزاحمت کا کام کرتا ہے۔ جِلد کوجھريوں سے محفوظ رکھنے کے ليے سبز چائے ميں ايک ٹشو پيپر ڈبوئيں اور چہرے پر لگائيں۔ اسي طرح آنکھوں کے نچلے حصے ميںاگر سوجن آجائے تو وہاں بھي سبز چائے کے گيلے ٹي بيگز رکھنا فائدہ مند ہوتا ہے۔

پپيتا:پپيتامختلف اقسام کي اينٹي آکسيڈنٹس خصوصيات، معدنيات اور حياتين پر مشتمل ہوتا ہے۔ پپيتے ميں موجود خصوصي انزائمز (پاپين، بيٹاکيروٹين اور لائيکوپين) کي موجودگي اسے صحت اور جِلد کے ليے متعدد فوائد کا حامل بناتي ہے۔ پپيتے کو نہ صرف کھانے سے بہت سے فوائد حاصل کيے جاسکتے ہيں بلکہ اسے جِلد پر لگا کر بھي مستفيد ہوا جاسکتا ہے۔ لہٰذاآپ اپنے دن کا آغاز پپيتے جيسے ذائقے دار پھل سے بھي کرسکتے ہيں۔ پپيتے کو مزيد غذائيت بخش بنانے کے ليے ليموں اور چٹکي بھر نمک استعمال کيا جاسکتا ہے۔

بليو بيريز:اگرچہ بليو بيريز کے دانے دکھنے ميں چھوٹے چھوٹےہوتے ہيں ليکن يہ چھوٹا سا دانہ انساني جسم ميں جاکر بيش بہا فوائد کا باعث بن جاتاہے۔ بليوبيريز متعدد بيماريوں کے خلاف مزاحمت کا کام کرتي ہےجن ميں سے ايک اس کااينٹي ايجنگ خصوصيت سے بھرپور ہونا ہے۔ يہ انسان کو تندرست وجواں رکھنے کا ذريعہ ثابت ہوتي ہے۔ وٹامنز اور فائبر سے بھرپور يہ پھل چہرے کي سرخي بڑھانے اور جِلد کي رنگت سنوارنے کا کام بھي کرتا ہے۔ بليو بيري ميں موجود وٹامن سي اور اي کے باعث جِلد کي شادابي اور جگمگاہٹ ميں اضافہ ہوتا ہے اور آنکھوں کي خوبصورتي ماند کرنے والے سياہ حلقوں کا خاتمہ ممکن ہوجاتا ہے۔

ايواکاڈو:ايواکاڈو کو سيليبرٹي فوڈ کہا جاتا ہے۔ اس کي وجہ يہ ہے کہ ايواکاڈو ہر سيليبرٹي کے ڈائٹ پلان ميں کسي نہ کسي صورت لازمي طور پر شامل ہوتا ہے۔ ناشتے ميں ايواکاڈو کا استعمال بڑھتي عمر کے اثرات زائل کرنے ميں معاون ہوتا ہے۔ ايواکاڈو ميں وافر مقدار ميںوٹامن بي اور اي موجود ہوتا ہے جو اسے اينٹي ايجنگ خصوصيات کا حامل بناتے ہيں۔ وٹامن اي مردوں ميں عمر بڑھنے کي رفتار کو کم کرتے ہوئے ان کي وجاہت ميں اضافہ کرتا ہے۔ دوسري جانب ايواکاڈ و ميں وٹامن اي، پوٹاشيم، ليثيتھن (Lecithin) سميت دوسرے غذائي اجزاء خواتين کي جِلد کي نشوونما اور اسے موئسچرائز کرنے کا کام سر انجام ديتے ہيں۔