//مکرم سلطان محمود انور صاحب کى ىاد مىں

مکرم سلطان محمود انور صاحب کى ىاد مىں

امۃ البارى ناصر

وہ اک سلطان تھے محمود بھى تھے اور انور بھى

معلم بھى مربى بھى مناظر بھى مقرر بھى

اگرچہ علم ہے ہر شخص اس دنىا سے جاتا ہے

انہىں مرحوم کہنے سے کلىجہ منہ کو آتا ہے

حقىقى معنوں مىں وہ وقف کا مطلب سمجھتے تھے

ہمىشہ دىن کو دنىا پہ وہ ترجىح دىتے تھے

خلىفہ کى اطاعت مىں گزارى زندگى سارى

ہمىشہ ان کے کندھوں پر فرائض تھے بہت بھارى

ہر اک تحرىر اور تقرىر ُپر تھى حق و حکمت سے

دلوں کو جىت لىتے تھے مروت اور محبت سے

دعا ہے مستقل جارى رہے فىضان نسلوں تک

دلوں مىں جاگزىں ہوعلم اور عرفان صدىوں تک