//مدیرہ کی ڈاک

مدیرہ کی ڈاک

ضروري وضاحت: محدود صفحات کے باعث مديرہ کي ڈاک ميں تبصرے چيدہ چيدہ شائع کئے جاتے ہيں۔ بہت سارے تبصرے ميل اور واٹس اَپ کے ذريعہ موصول ہوتے ہيں۔ ادارہ سب کو شائع کرنے سے قاصر ہے۔ ان تمام خواتين و حضرات کا ہم تہہ دل سے مشکور ہيں جو ہماري حوصلہ افزائي اور پسند کرتے ہيں۔

ايڈيٹر مدثرہ عباسي صاحبہ ۔ آداب !

 کئي بار خيال آيا تبصرہ کروں آج ہمت کرکے لکھ ديا بلاشبہ آبگينے ميگزين خواتين ڈائجسٹ خواتين کيلئے ايک بہترين کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ديگر شماروں کي طرح اس بار دسمبر کا بھي حسب معمول بہت معياري تھا اسکي معياري تحريريں اپنے دامن ميں سموئے ہوئے تھيں۔درس القرآن سے ليکر آخري صفحہ کي تمام سطريں لائق مطالعہ نظر آئيں۔ بلاشبہ آپ اور آپکي ٹيم اس شان دار ڈائجسٹ کو تيار کرنے ميں بڑي محنت اور دل جمعي سے کام ليتي ہے۔ جسکے ليے آپ مبارک باد کي مستحق ہيں۔ ہرمضمون اسکا معلوماتي اور دل ميں اُتر جانے والا ہوتا ہے۔ادبي شعراءکرام کے انٹرويو کا سلسلہ اچھا ہے يہ ديگر شعراء خواتين کي حوصلہ افزائي کا باعث ہےاور يہ جاري رہنا چاہئے۔ 

ڈاکٹر صبيحہ الماس (ملبورن آسٹريليا )

السلام عليکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

يوں تو” آبگينے‘‘ ميگزين مقبوليت کي سيڑھياں تيزي سے چڑھتا چلا جا رہا ہے۔ مختلف ممالک کے پھولوں سے آراستہ يہ گلدستہ اپني منفرد خوشبو اور مہک لئے سب کي آنکھوں کا مرکز بن چکا ہے۔مدثرہ جي کا لکھا اداريہ اس بار قابل توجہ رہا۔ آپ محنت سے چھوٹے چھوٹے مسائل کو سب کے سامنے رکھتي ہيں۔ اور اس بار ايک نيا اضافہ ديکھنے کو ملا۔ جو رشتوں سے متعلق قدم اٹھايا گيا ہے۔ دعا ہے اللہ اس کام ميں بھرپور مدد فرمائے۔ اور تمام لکھنے والوں کي صلاحيتوں ميں مذيد اضافہ فرمائے آمين۔

دعا گوفوزيہ منصور

السلام عليکم پياري باجي !

رات سارا شمارہ پڑھا۔ بہت ہي لطف آيا انتہائي پرمغز مضامين پڑھنے کو ملے۔ تحريرات کا معيار بہت عمدہ تھا۔ ايک درخواست کرنا ہے کہ اسلامي مضامين ميں جيسے حضرت زينب کے مضمون ميں وليم ميور کا حوالہ ديا گيا ہے تو ايک تو اسميں ترجمے کا معيار مزيد بہتر ہوسکتا تھا دوسرا مکمل حوالہ کہاں سے ليا ہے وہ ضروري ہے کہ تحرير کيا جائے۔ اسي طرح کافي جگہ پہ احاديث کے حوالے موجود نہيں ہيں بہرحال عام قاري کو تو شايد محسوس بھي نہ ہوتا ہو مگر ہماري اس کام سے وابستگي کي وجہ سے زيادہ محسوس ہوتا ہے۔ اس ليے کہہ ديا۔ باقي تمام تحريرات اور شاعري بہت زبردست تھي۔ ماشاء اللہ اللہ تعالي آپکے رسالے کو مزيد ترقيات سے نوازے آمين۔اگر کوئ تھيم ہوتي ہے تو ضرور آگاہ کيجئے گا پوري کوشش ہوگي کہ قلمي معاونت کروں اور آبگينے کا حصہ بنوں۔ اپني دعاؤں ميں ياد رکھيں

والسلام درثمين احمد

*نوٹ: اسکا حوالہ مضمون کے آخر پر ديا گيا ہے اور احاديث کے حوالہ جات بھي اصل کتاب ميں موجود ہيں۔

پياري حميرا جي۔

سلامت رہيں۔دسمبر کا آبگينے اپنے اندر مختلف موضوعات کي رعنائياں سميٹے ہوئے ملا۔ درس قرآن عورت کے ساتھ حسن سلوک پر مبني تھا۔ اسلامي تعليمات کے تمام مضامين بہت عمدہ تھے۔جبکہ باقي رسالہ ميں بھي زيادہ تر موضوعات ميں عورتوں کے حوالے سے ذکر کيا گيا ھے۔يہ خوش آئيند بات ھے کہ معاشرے ميں عورت کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بلاجھجک قلم کو اٹھانے کي جرات کي جاتي ھے۔اور آبگينے ميں ہر تحرير کو شامل کيا جاتا ہے۔مدثرہ جي نے معاشرے ميں جڑ پکڑنے والي بيماري بدظني پر عمدگي سے روشناس کرايا۔ديگر تمام بہنوں نے اپني خوبصورت تحريروں کے ذريعے رسالے ميں عمدگي سے رنگ بھرے ہيں۔اور جب تک شاعرات اس ميں اپنے خوبصورت کلام ميں سے حصہ نہ ڈاليں تو اس ميں تشنگي محسوس ہوتي ہے۔شاعري ميں دسمبر اس بار بازي لے گيا۔

رشتے ناطے کے حوالے سے آبگينے بندھن کا پليٹ فارم مہيا کرنے کے ليے آبگينے انتظاميہ کے شکر گزار ہيں۔اميد ھے يہ سلسلہ بہت سے ضرورت مندوں کے ليے مفيد ثابت ہوگا۔رسالے کي مزيد ترقي کے ليے دعاگو ہيں۔

والسلام

امتہ الرشيد آزاد کشمير