//عمر کے مطابق جلد کی حفاظت

عمر کے مطابق جلد کی حفاظت

تحریر صبا ریاض

نوجواني ميں جلد پر چکنا پن بڑھ جاتا ہے، اور دانے نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہيں۔پائوڈر يا فائونڈيشن لگانے سے يہ نقص عارضي طور پر تو چھپ جاتا ہے مگر يہ مسئلے کا حل نہيں ہے،کيونکہ پائوڈر يا فائونڈيشن جلد کے مساموں ميں بھر جاتا ہے جس کا زيادہ استعمال آپ کي جلد کيلئے نقصا ن دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

لہٰذا آپ اپني جلد کو صاف ستھرا رکھيں،غير معياري اور بلا ضرورت کريميں اور ميک اپ کي دوسري اشياء استعمال نہ کريں۔ دن ميں کئي بار چہرے کو ٹھنڈے پاني سے دھوئيں تا کہ گر دو غبار نکل جائے اور چہرہ تر وتازہ ہو جائے۔

بيس سے تيس سال کي عمر اور آپ کي جلد: آپ کو چاہيے کہ اپني جلد کي رنگت اور نقوش کو اُبھارنے کيلئے ميک اپ کي بنيادي تکنيک سيکھيں۔اس کے علاوہ جلد کي حفاظت اور ديکھ بھال کو معمول بنا ليں۔معياري سن سکرين کريم کا باقاعدگي سے استعمال کريں۔ ٹين ايج کے مقابلے ميں آب آپ کي جلد ميں چکنا پن کم ہو جائے گا،ليکن دانے اب بھي ہو سکتے ہيں۔لہٰذا ہميشہ آئل فري فائونڈيشن اور ميک اپ استعمال کريں اور سونے سے پہلے ميک اپ اچھي طرح صاف کر ليں۔ جب آپ جلدي ميں ہوں يا پھر کسي پريشاني ميں مبتلا ہوں تو کوشش کريں کہ کم سے کم ميک اپ کريں، اور گہرا ميک اپ کرنے سے گريز کريں۔ا س سے آپ کے چہرے پر بڑي عمر کے اثرات نماياں ہوں گے۔

تيس سے چاليس سال کي عمر ميں جلد کا خاص خيال رکھيں: اس عمر ميں خواتين اپني شخصيت سے اچھي طرح واقف ہو جاتي ہيں،اور جان جاتي ہيں کہ ان پر کيا چيز اچھي لگتي ہے اور کيا بُري نظر آتي ہے۔انہيں بخوبي معلوم ہوتا ہے کہ کون سي چيز ان کي جلد پر اچھے اثرات مرتب کرتي ہے،ليکن يہي وہ عمر ہے جب آنکھوں کے گرد جھرياں نمودار ہونا شروع ہو جاتي ہيں۔جلد کي رنگت سانولي ہونے لگتي ہے اور اس کي حفاظت نہ کرنے کي وجہ سے چہرے پر داغ دھبے پڑنے لگتے ہيں۔لہٰذا اس وقت آپ کي جلد کو کہيں زيادہ احتياط اور ديکھ بھال کي ضرورت ہوتي ہے۔اس عمر ميں اپني غذا کا خاص خيال رکھيں۔ جو کچھ آپ کھائيں اس کے اثرات آپ کي جلد پر بھي ظاہر ہوں گے۔پھل اور سبزيوں کا استعمال زيادہ کريں،دودھ پئيں،چکني اور مرچ مصالحے والي اشياء سے پرہيز کريں۔اس عمر ميں جلد کي قدرتي نمي کم ہونے لگتي ہے لہٰذا موئسچرائزنگ کريم کا استعمال کريں،خاص طور پر ميک اپ سے پہلے کريم ضرور لگائيں۔

نيند کي کمي کي وجہ سے آنکھيں سوج جاتي ہيں اور حلقے پڑ جاتے ہيں۔بازار ميں ايسي کريميں با آساني دستياب ہيں جو آنکھوں کي سوجن کو ختم کر ديتي ہيں۔اس کو لگانے کے دس منٹ بعد کنسيلر لگائيں تا کہ حلقے چھپ جائيں۔ پاني زيادہ سے زيادہ پئيں اور بھر پور نيند ليں۔کھيرے کے قتلے کاٹ کر چند منٹ آنکھوں پر رکھنے سے تھکن دور ہو جاتي ہے اور آلو کے قتلے رکھنے سے حلقے کم ہو جاتے ہيں۔25سال سے زائد عمر کي خواتين کو چاہيے کہ وہ ہلکے شيڈ کے فائونڈيشن اور پائوڈر استعمال کريں۔ جو آپ کي جلد کي رنگت اور بناوٹ کے لئے موزوں رہے گا۔