//شہد کی مکھیوں سے منسوب 32 حیرت انگیزحقائق

شہد کی مکھیوں سے منسوب 32 حیرت انگیزحقائق

. *اللہ تعالیٰ نے شہد میں ایسی بے بہا خصوصیات رکھی ہیں کہ جن کو دیکھ کر نہ صرف انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے بلکہ سائنس آج اتنی ترقی اور متعدد تجربات کے باوجود شہد تیار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ آیئےاپنےدلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو شہد اور ان کی مکھیوں سے جڑے کچھ حیرت انگیز حقائق کے بارے بتاتے ہیں ۔*

*1۔ شہد کو نہ صرف کھانے کے بعد میٹھے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جب کہ مختلف ممالک میں اسے مختلف قسم کی بیماریوں کے توڑ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔*

*2۔ شہد کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اگر شہد کی مکھی پورے قدرتی عمل سے شہد تیار کر لے تو پھر وہ 1000 سال بھی پڑا رہے تو نہ تو وہ خراب ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے ذائقے میں ذرا برابر بھی فرق آتا ہے جب کہ اس قسم کے شہد میں رکھی گئی کوئی چیز بھی خراب نہیں ہوتی ۔*

*3۔ شہد کی مکھیوں کی ایک اور خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ دوسرے کیڑے مکوڑوں اور جانوروں کی طرح کبھی بھی آپس میں لڑتی نہیں ہیں بلکہ آپس میں محبت اور منظم طریقے سے رہتی ہیں ۔*

*4۔ شہد کو ہزاروں برس سے طبی فوائد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور آج بھی بہت سے ممالک میں یہ روایت برقرار ہے ۔ شہد کو گلے کی خراش دور کرنے، بدہضمی دور کرنے ، گرمی دور کرنے کے علاوہ دیگر بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔*

*5۔ کچھ مغربی ممالک میں شہد کی مکھی کے ڈنگ سے جوڑوں کے درد اور سوجن کو دور کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ شہد کا استعمال خون کی کمی ، دمہ ، گنجا پن ، تھکاوٹ ، سردرد ، ہائی بلڈپریشر ، کیڑے کا کاٹا ، نیند کی کمی ، ذہنی دباؤ اور ٹی بی جیسے امراض میں بھی فائدہ مند ہے ۔*

*6۔ شہد کی مکھیاں جو چھتے بناتی ہیں ان میں 8 قسم کے خانے ہوتے ہیں جو مثلث سے لے کر 10 خانوں تک ہوتے ہیں ۔*

*7۔ شہد کی مکھیوں کے چھتے میں صرف ایک 6 خانوں والی شکل ایسی بھی ہوتی ہے جس میں ایک ملی لیٹر کا بھی خلا نہیں ہوتا ۔*

*8۔ شہد کی مکھی کے چھتے میں انڈوں ، شہد ، موم اور بچوں کے خانے الگ الگ ہوتے ہیں اور ہر خانہ دوسرے خانے سے مکمل طور پر علیحدہ ہوتا ہے ۔*

*9۔ ایک تحقیق کے مطابق شہد کی مکھیاں اڑنے والے کیڑے ہیں۔ پاکستان میں یہ چار اقسام میں پائی جاتی ہیں جن میں ڈومنا ، پہاڑی ، چھوٹی اور یورپی مکھیاں شامل ہیں ۔ ڈومنا ، پہاڑی اور چھوٹی مکھیاں پاکستان کی مقامی مکھیاں ہیں جب کہ یورپی مکھی ( ایپس میلیفرا ) آسٹریلیا سے لائی گئی ۔ سب سے اچھی مکھی یورپی مکھی ہوتی ہے کیونکہ یہ دوسری مکھیوں کے مقابلے میں زیادہ شہد پیدا کرتی ہے ۔*

*10۔ شہد کا ایک چھوٹے چائے کا چمچ میں 5 ہزار پھولوں کا رس شامل ہوتا ہے جب کہ ایک بڑے چمچ میں 2 لاکھ پھولوں کا رس شامل ہوتا ہے ۔*

*11۔ شہد کی مکھی آدھا کلو شہد بنانے کے لئے 35 لاکھ اڑانیں بھرتی ہے اور 50 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہے ۔*

*12۔ شہد کی مکھیاں عام طور 8 کا ہندسہ بناتے ہوئے سفر کرتی ہیں لیکن شہد کی تیاری کے دوران یہ مختلف انداز سے سفر کرتی ہیں ۔ گائیڈ مکھیاں انھیں راستہ بتاتی ہیں اور اس طرح یہ میلوں کا سفر با آسانی طے کر لیتی ہیں ۔*

*13۔ شہد کی مکھیاں بہت ہی منظم طریقے سے ایک معاشرے کی طرح رہتی ہیں اور اپنی ملکہ کے تابع ہوتی ہیں ۔*

*14۔ شہد کی ملکہ مکھی روزانہ 15000 ہزار انڈوں تک دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جب کہ ایک سیزن میں 25 لاکھ انڈے دیتی ہے ۔*

*15۔ شہد مادہ مکھیاں بناتی ہیں جس کے لئے تقریباً 30 ہزار کی فوج مقرر ہوتی ہے ۔*

*16۔ مکھیوں کی ایک جماعت آس پاس اور دور دراز کے علاقوں میں شہد کے ذرائع دیکھ کر آتی ہے ۔ شہد کے ذرائع دیکھ کر آنے والی مکھیاں مخصوص حرکات کے ذریعے سے ساتھی مکھیوں کو راستہ بتاتی ہیں کہ کس سمت میں کتنا سفر کرنا ہے ۔*

*17۔ شہد کی مکھی جس راستے سے گرزتی ہے وہاں کے پھولوں کی خوشبو کو اپنی یاداشت میں محفوظ کر لیتی ہے اور اپنے پیٹ میں شہد جمع کر کے اسی یاداشت کے ذریعے ٹھکانے پر پہنچ جاتی ہے ۔*

*18- شہد کی مکھیوں سے شہد حاصل کرنا انسان کی سب سے پرانی سر گرمیوں میں سے ایک کام ہے.انسان نے آج سے تقریباً 15 ہزارسال پہلے شہد کی مکھیوں سے شہد حاصل کرنا شروع کیا تھا .*

*19- دنیا کی سب سے چھوٹی شہد کی مکھی کا نام Trigona Minima ہے . جبکہ سب سے بڑی مکھی کا نام   Megachile Pluto ہے .*

*20- شہد کی مکھیوں کو صرف ایک پونڈ شہد بنانے کے لئےکم از کم 20لاکھ پھولوں سے رس لانا پرتا ہے .*

*21- شہد کی مکھیاں خود بھی شہد ہی کھاتی ہیں . وہ شہد کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتی ہیں . صرف 28 گرام شہد سے شہد کی ایک مکھی پوری دنیا کا چکر لگا سکتی ہیں .*

*22- شہد کی مکھیاں پچھلے ایک یا دو کروڑ سال سے شہد بنا رہیں ہیں .*

*23- اپنی پوری زندگی میں زیادہ تر مکھیاں چائے کے چمچ کا 1/12thحصہ ہی شہد بنا پاتی ہیں .*

*24- شہد کی مکھیاں واحد جانور ہیں جو انسانوں کے لیے کھانے کی چیز بناتی ہیں .*

*25- اپنی پوری زندگی میں ایک شہد کی مکھی صرف 19 سے 24 کلو میٹر ہی اڑ پاتی ہے .*

*26- ایک شہد کی مکھی ایک دن میں دو ہزار سے زیادہ پھولوں سے رس حاصل کر لیتی ہے .*

*27- جب شہد کی مکھی اڑتی ہے تو اس کے پنکھ ایک منٹ میں 12 ہزار  سے زیادہ بار پھڑ پھڑا رہے ہوتے ہیں . اس کا مطلب ایک سیکنڈ میں 200 بار .*

*28- شہد کی مکھیاں ایک خاص ڈانس سے ایک دوسرے سے بات کرتی ہیں .*

*29- ایک بار جب ساری چھتے کی مکھیاں نکلتی ہیں تو اس کو Trip کہتے ہیں صرف 28 گرام شہد کے لئے ہی شہد کی مکھیوں کو 1600 بار trip پر نکلنا پڑتا ہے .*

*30- ایک پونڈ شہد کے لئے چھتے کی مکھیاں تقریباً 88513 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں.یعنی اگر ہر مکھی کا اڑنے کا فاصلہ جمع کر لیا جائے تو وہ ساری 88513 کلو میٹر تک اڑی ہوں گی .*

*31- چھتے کی ملکہ ایک دن میں دو ہزار سے زائد انڈے دے سکتی ہے . یعنی ہر 45 سیکنڈز کے بعد ایک انڈہ . ایک صحت مند ملکہ ایک سال میں 175,000 سے 200,000  انڈے دے دیتی ہے .*

*32- پہلے امریکہ میں کوئی بھی شہد کی مکھی نہیں پائی جاتی تھی اس لئے آج جتنی بھی شہد کی مکھیوں کی  نسلیں امریکہ میں پائی جاتی ہیں وہ ساری کی ساری یورپ سے منگوائی گئیں ہیں .اب وہاں 30لاکھ سے زیادہ شہد کی مکھیوں کے اڈے بنائے گئے ہیں ۔