توحید
- ماں:۔ یہ پیارا پیارا بیٹا ہمیں کس نے دیا ہے؟
بچہ:۔ اللہ تعالیٰ نے
- ماں:۔ کھانے کی چیزیں،پھل،دودھ سب کچھ کس نے دیا ہے؟
بچہ:۔ اللہ تعالیٰ نے
- ماں:۔ چنداماموں،سورج،زمین کس نے بنائے ہیں؟
بچہ:۔اللہ تعالیٰ نے
- ماں:۔اللہ میاں کا پورا نام کیا ہے؟
بچہ:۔اللہ تعالیٰ
- ماں:۔اللہ تعالیٰ ایک ہے؟
بچہ:۔ اللہ تعالیٰ ایک ہے۔
- ماں:۔اللہ اکبر کا مطلب کیا ہے؟
بچہ:۔اللہ سب سے بڑا ہے۔
- ماں:۔ اللہ تعالیٰ کے کتنے نام ہیں؟
بچہ:۔اللہ تعالیٰ کے بہت سارے نام ہیں۔
- ماں:۔ایک تو ہوا اللہ تعالیٰ اور؟
بچہ:۔رب، رحمٰن، رحیم
- ماں:۔کلمہ سنائیے؟
بچہ:۔ کلمہ طیّب۔ طیّب معنی پاک۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ
- ماں:۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا کیا مطلب ہے؟
بچہ:۔اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
- ماں:۔ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ کا مطلب بتائیے؟
بچہ:۔محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔
- ماں:۔کلمہ پڑھنے والے کو کیا کہتے ہیں؟
بچہ:۔مسلمان
- ماں:۔ارکان اسلام بتائیے؟
بچہ:۔ کلمہ طیبہ،نماز،روزہ،زکوة،حج
رسالتؐ
- ماں:۔آپ ہمیں ہمارے آقا کا نام بتائیے جو کلمہ طیبہ میں یاد کیا تھا؟
بچہ:۔محمدؐ رسول اللہ
- ماں:۔یہ تو ٹھیک ہے مگر پیارے آقا کا پورا نام بتائیے حضرت؟
بچہ:۔حضرت محمد ٍمصطفیٰؐ
- ماں:۔جب آقا جی کا نام لیتے ہیں تو کیا کہتے ہیں؟
بچہ:۔ صلّی اللہ علیہ وسلّم
- ماں:۔جب آقا جی کا نام سنتے ہیں تو کیا کہتے ہیں؟
بچہ:۔ صلّی اللہ علیہ وسلّم
- ماں:۔ہم بات کرتے ہیں تو ہمارے آقا کو آنحضورﷺ بھی کہتے ہیں۔رسول کریمﷺ بھی کہتے ہیں۔آپ بتائیں کہ آنحضورﷺ کہاں پیدا ہوئے؟
بچہ:۔مکہ میں
- ماں:۔آنحضورﷺ کے ابوجان کا کیا نام تھا؟
بچہ:۔حضرت عبداللہ
- ماں:۔اور آپﷺ کی امی جان کا کیا نام تھا؟
بچہ:۔حضرت آمنہ
- ماں:۔آنحضورﷺ نے ہمیں کیا سکھایا ؟
بچہ:۔سب اچھی اچھی باتیں۔
- ماں:۔جب آپؐ اللہ تعالیٰ کے پاس چلے گئے تو اچھی باتیں کس نے بتائیں؟
بچہ:۔حضرت ابوبکرؓ نے
- ماں:۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کو ہم خلیفہ کہتے ہیں ان کے بعد خلیفہ کون ہوئے؟
بچہ:۔حضرت عمر
- ماں:۔رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور پھر ان کے بعد
بچہ:۔حضرت عثمان رضی اللہ
- ماں:۔شاباش،رضی اللہ عنہ،پھر ان کے بعد
بچہ:۔حضرت علی رضی اللہ عنہ