//دہی اور رائتہ سے کریں کھانے کا لطف دوبالا

دہی اور رائتہ سے کریں کھانے کا لطف دوبالا

دودھ سے تيار کيا جانے والا دہي صديوں سے انساني غذاکا حصہ ہے۔ غذائيت سے بھرپور دہي جگر کي گرمي دور کرنے، موٹاپا کم کرنے، ہاضمہ، دل و دماغ، ہڈيوں اور دانتوں کي مضبوطي کے ليے مفيد سمجھا جاتا ہے۔ دہي ہمارے نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے بالخصوص گيس اور بدہضمي ميں خاصا فائدہ پہنچاتا ہے۔ دہي سے بچوں کو بنيادي غذائيت ملتي ہے اور يہ ان کي نشوونما ميں خاصا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بچوں کو دہي کھلانے کے ليے اس ميں شہد يا پھر مختلف پھلوں کے ٹکڑے شامل کيے جا سکتے ہيں۔ تمام ڈيري مصنوعات ميں دہي سب سے زيادہ کھايا جاتا ہے۔ دہي کو گھرپر بآساني جمايا جا سکتا ہے، جس کے ليے نيم گرم دودھ ميں ايک سے دو چمچے دہي يا لسّي ملا کر برتن ڈھک کر کسي کھلي اور نسبتاً گرم جگہ رکھ ديں۔ چند گھنٹوں ميں بہترين دہي جم جائے گا۔ اسے مختلف پکوان ميں ڈالا جاتا ہے جبکہ دہي سے بني لسّي اور رائتے بھي بہت پسند کيے جاتے ہيں۔ دہي سے بننے والي چند مزيدار تراکيب قارئين کي خدمت ميں پيش ہيں۔

دہي بھلے

درکار اجزاء :

ماش کي دال۔ آدھا پائو،زيرہ۔ دو چائے کے چمچ،ہرا دھنيا۔ دو کھانے کے چمچ، کالي مرچ۔ ايک چوتھائي چائے کا چمچ،لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ، چاٹ مسالہ۔ ايک چائے کا چمچ، تيل۔ حسب ضرورت

ترکيب:

ماش کي دال کو چار گھنٹے تک بھگوئيں اور ادرک کے ساتھ چوپر ميں ڈال کر پيس ليں۔ ان ميں نمک اور مرچ حسب ذائقہ ڈال کر پيسٹ بنا ليں، پھر اس کے چھوٹے چھوٹے کباب بنا ليں۔ کڑاہي ميں دہي بڑوں کے ان کبابوں کو تل ليں۔ اب دہي ميں نمک، زيرہ،کٹا ہوا ہرا دھنيا، کالي مرچ اور لال مرچ ڈال کر پھينٹ ليں۔ سرونگ ڈش ميں دہي بھلے ڈال کر اوپر دہي کا مکسچر پھيلائيں اور چاٹ مسالہ اور ہرا دھنيا چھڑک کر پيش کريں۔

چائنيز دہي بھلے

درکار اجزاء:

 دہي۔ آدھا کلو، مايونيز۔ايک کپ، کريم۔ ايک پيک، سفيد چنے (ابلے ہوئے)۔ ايک کپ، ميکروني (ابلي ہوئي )۔ ايک کپ، آلو ( ابلے ہوئے )۔ دو عدد درميانے، گاجراور شملہ مرچ (باريک کٹي ہوئي)۔ حسبِ ضرورت، پياز(باريک کٹي ہوئي)۔ حسبِ ضرورت، چکن (بون ليس )۔ ايک پاؤ، سفيد مرچ۔ حسبِ ضرورت، نمک۔ حسب ذائقہ

ترکيب :

بون ليس چکن کو سويا سوس اور سرکا لگا کر تھوڑي دير کے لئے رکھ ديں۔ دہي کو ايک باؤل ميں ڈال کر پھينٹ ليں ليکن دھيان رہے کہ دہي کھٹا نہ ہو۔ اس ميں سفيد مرچ اور نمک مکس کريں، پھر اس ميں کريم اور مايونيز ڈال کر مکس کريں۔ اب اس ميں باريک کٹي ہوئي گاجريں اور شملہ مرچ شامل کرديں۔ کٹي ہوئي پياز،ابلے چنے،ابلے آلو اور ابلي ہوئي ميکروني شامل کريں۔ اب فرائي پين ميں ايک چمچ تيل ڈاليں اور اس ميں چکن پکائيں۔ تھوڑي دير کے لئے اسے ڈھک ديں تاکہ يہ گل جائے۔ اب اس کو بھي دہي ميں شامل کر کے سب چيزيں مکس کرليں۔ تھوڑي دير فريج ميں رکھيں اور اس کے بعد کھا ليں۔

دہي پکوڑا چاٹ

درکار اجزاء:

 دہي۔ ايک کلو، بيسن۔ ايک پاؤ، لہسن۔ چھ جوئے، پياز۔ ايک عدد، ہري مرچ ۔چھ عدد، پسي ہوئي لال مرچ۔ حسب ذائقہ، ادرک۔ چھوٹا ٹکڑا، نمک۔ حسب ذائقہ، ميٹھا سوڈا۔ ايک چمچ، سياہ زيرہ ۔حسب ضرورت، گھي ۔حسب ذائقہ

ترکيب:

پہلے بيسن ميں لہسن، پياز، ادرک اور ہري مرچ پيس کر ملا ليں اور پھر اس ميں سوڈا، نمک اور پسي ہوئي لال مرچ ڈال کر گھول ليں۔ اسے آدھا گھنٹہ بھيگوئے رکھيں اور اس کے بعد کڑاہي ميں تيل کڑاکڑائيں۔ آنچ ہلکي رکھ کر پکوڑے تل ليں ۔ بادامي رنگ ہونے پر انہيں نمک ملے ہوئے ٹھنڈے پاني ميں ڈالتے جائيں۔ دہي ميں تھوڑا سا پاني ملا کر اسے خوب پھينٹ ليں اور پھر نمک،مرچ اور سياہ زيرہ ڈال ديں۔ اب پکوڑے نچوڑ کر اس ميں ڈالتے جائيں، چند منٹ تک بھيگا رہنے ديں۔ ليجيے نہايت مزيداردہي کي مسالہ دا رپکوڑا چاٹ تيار ہے۔